: شروع الله کا نام لے کر جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے
: سب طرح کی تعریف خدا ہی کو (سزاوار) ہے جو تمام مخلوقات کا پروردگار ہے
بڑا مہربان نہایت رحم والا
انصاف کے دن کا حاکم
حضور اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: اللہ تعالیٰ اپنے بندے کی توبہ اس کے مرنے سے پہلے پہلے تک قبول فرماتا ہیں (چنانچہ بندے کو مایوس نہ ہونا چاہئے)۔ (حضرت عبداللہ بن عمرؓ۔ ترمذی شریف)
وشاکھاپٹنم،29اکتوبر(ایجنسی) کارکردگی میں تسلسل کی کمی کے درمیان ہندوستانی ٹیم فیصلہ کن پانچویں اور آخری ون ڈے کرکٹ میچ میں ہفتہ یعنی 29 اکتوبر کو یہاں نیوزی لینڈ کے خلاف میدان پر اترے گی تو کپتان مہندر سنگھ دھونی کی قیادت میں سخت امتحان ہو گا . سیریز 2-2 سے برابر چل رہی ہے اور ایسے میں دھونی اور ان کی ٹیم کی نظریں آخری میچ جیت کر سیریز اپنے نام کرنے پر ہیں. وہیں دوسری طرف
نیوزی لینڈ کے پاس تاریخ رقم کرنے کا موقع ہے. اگر ٹیم کل جیت درج کرتی ہے تو ہندوستان میں پہلی بار دو ون ڈے سیریز جیتے گی. میچ پر اگرچہ طوفان کا خطرہ منڈلا رہا ہے جس سے مقابلہ مکمل طور پر بارش کی نذر ہوسکتا ہے.
دھونی کی کپتانی پر فی الحال کوئی خطرہ نہیں ہے لیکن نیوزی لینڈ کے خلاف سیریز ہارنے سے یقینی طور پر کپتان اور کھلاڑی کے طور پر ان کی صلاحیت پر سوال اٹھیں گے. دھونی کی کپتانی میں ہندوستان نے گزشتہ کچھ عرصے میں تین ون ڈے گنوائی ہے.